غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر،  ایک عورت ہلاک، 3 افراد زخمی

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر  راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے  اسرائیل کے خلاف نئی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

حماس لیڈر محمد دائف نے اعلان کیا کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا کہ بس بہت ہو چکا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بھی غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنےکی منطوری بھی دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے2007 میں غزہ پر حماس کےکنٹرول کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر  رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں