غزہ اور لبنان میں جنگ بندی مشکل کام ہو گا: صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران سے اس طرح سے نمٹنے کا موقع ہے کہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں ان کے تنازعہ کو کچھ دیر کے لیے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز جرمنی کے دورے کے دوران کیا۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدرنے کہا ‘انہیں اس بات کی سمجھ ہے کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس منصوبے کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔’

خیال رہے یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کا جواب دینے کا اسرائیل نے اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم بیس دن کے قریب گذر گئے ہیں اسرائیل کا اعلان تمام تر اتحادیوں کی مدد کے باجود ابھی معرض التوا میں ہے۔ تاہم خطے میں اسرائیل کی جنگ غزہ سے آگے پھیل جانے کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

اس پس منظر میں صدر جو بائیڈن نے کہا ‘میرے خیال میں ایک موقع ہے۔ میرے ساتھی بھی اس پر متفق ہیں کہ ہم اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طریقے سے نمٹ سکتے ہیں جس سے ‘کچھ دیر’ کے لیے تنازع ختم ہو جائے۔ اس طرح تنازعہ ختم ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں وقت کو آگے پیچھے کر کے تنازعہ رک سکتا ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں