عید کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 18 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے سودے طے

عید کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا دن مثبت رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز سے مثبت رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 364 بھی رہا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 91 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 99 پر ہوا۔ حصص بازار میں آج 18 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 21 کروڑ روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 213 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں