عمر شریف کا منفرد مقام تھا، انتقال پر دکھ ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے، فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وہ منفرد حس مزاح کے مالک تھے انہوں نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا

اپنا تبصرہ بھیجیں