عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ، حملہ آور گرفتار

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

گوجوانوالہ میں عمران خان کا کنٹینر جوں ہی وزیر آباد پہنچا تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر عمران خان، فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں