عمران خان کی اسلام آباد کے علاوہ باقی شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے علاوہ باقی شہروں میں اپنے کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نےاسلام آباد کےسوا باقی شہروں میں احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی، عمران خان کی جانب سےپارٹی رہنماؤں کو فیصلے سےآگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر عمران خان نے احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی ۔

خیال رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں