پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر دو نئے مقدمات کے اندراج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد کا کہنا تھاکہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ان پر مقدمات کی تعداد 75
ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مقدمہ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد میں درج کیا گیا، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔