پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور اس کا بدلا لیا جائے گا۔
لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے قریب فائرنگ سے عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد ان کے کنٹیر سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ معروف رہنماؤں اور پاکستان کی قیادت کرنے والوں کو ہٹا دیا جائے، ان پر بےرحمانہ حملے کیے جائیں اور ان کو مٹا دیا جائے۔