عمران خان نے کبھی موجودہ عارمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے، اسی طرح صدر نے کبھی بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کسی تجویز کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں