عمران خان آج آزادی مارچ سے بذریعہ ویڈیو اسکرین ساڑھے چار بجے خطاب کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہو گا جس سے عمران خان ساڑھے چار بجے براہ راست ویڈیو اسکرین پر خطاب کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج حقیقی آزادی مارچ پھر وزیر آباد کے اسی مقام سے سفر کا آغاز کرے گا جس مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں