علی محمد سمیت پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکے خلاف اپیل دائرکردی۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 23 مردان کےلیے کاغذات جمع کرائے جو آر او نے مسترد کردیے۔

علی محمد خان سمیت تحریک انصاف کے 8 امیدواروں نےکاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔

این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان،  پی کے57 سے ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 سے عبدالسلام نے اپیل دائر کی ہے

اس کے علاوہ پی کے 60 سے امیدوار افتخار مشوانی، پی کے 56 سے امیر فرزند خان، این اے 35 کوہاٹ سے آفتاب عالم اور  این اے31 ہنگو سے یوسف خان نے اپیل دائر کی۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں