وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری کی 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق مبینہ گفتگو پریس کانفرنس میں سنوا دی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا آڈیو میں صمصام بخاری نے بتایا کہ کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ احتجاج فوج کے خلاف ہو گا، ثابت ہو گیا کہ سانحہ 9 مئی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، شفقت محمود اور صمصام بخاری کو 9 مئی کا حصہ نہ بننے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا آپ سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے ہیں، آپ جیل گئے ہیں سسرال نہیں کہ 24 گھنٹے میں ہی سہولیات کی درخواستیں کرنے بیٹھ گئے ہیں۔
گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔