عدم اعتماد پر آج لیڈر شپ کے اجلاس میں فیصلہ ہو جائیگا، خورشید شاہ

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانافضل الرحمان اور خورشید شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج شام کو میٹنگ میں سب طے ہو جائے گا، تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج لیڈر شپ کے اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا، کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے، عمران خان کے جانے کیلئے ہی محنت کی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو امیدوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے ، مشترکہ ضرورتوں کے تحت ماضی کو  بھولنا بھی پڑتا ہے ، جن حالات سے گزر رہے ہیں شاید عوام بھی پرانی یادیں دہرانا پسندنہیں کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد 48گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی، یہ ہے وہ اصل عمران جو گلی کوچوں میں بازاری زبان استعمال کرتاہے، وہ ہوتا کون ہے جو ہم کو دھمکیاں دیتاہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ،یہ سیاسی عمل ہے آئینی استحقاق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں