عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سمن رفعت امتیاز نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں