طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں 70 فیصد میڈیا ادارے بند ہوگئے

 طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان میں 70 فیصد میڈیا ادارے بند ہوگئے ہیں۔ 

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں صحافیوں کی نیشنل ایسوسی ایشن نے کہا کہ طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد سے 70 فیصد میڈیا ادارے معاشی بدحالی کی وجہ سے  بند ہوگئے ہیں۔

اتوار 03 اکتوبر کو کابل میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کی قومی تنظیم نے کہا کہ  افغانستان کے 28 صوبوں میں ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں 1500 افغان صحافیوں نے حصہ لیا۔

تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق ، 67 فیصد افغان صحافیوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں جبکہ ان میں سے 33 فیصد صحافی شدید دباؤ اور سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

نیشنل ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس کے سربراہ مسرور لطفی نے کہا کہ زیادہ تر افغان میڈیا جو کہ فعال ہے ، شدید معاشی اور مالی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40 فیصد افغان صحافی اپنی جان کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں جبکہ ان میں سے  باقی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی وجہ سے  مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کر لیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں