ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں خود کش دھما کا ، پولیس اہلکار شہید، 8 افراد زخمی

ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس سٹیشن کے گیٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 8 افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے بعد باڑہ بازار کو بند کر دیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ،  ریسکیو ، پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  2 حملہ آوروں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی ، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کی سکیورٹی پر موجود ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا بظاہر خودکش لگ رہا ہے۔ علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں