صدر مملکت پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سید نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو شامل ہیں۔
قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔
جاتی امرا آمد پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کا جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لے گی، جب کہ سربراہ جے یو آئی اپنی جماعت کی جانب سے تیار آئینی مسودے سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تینوں جماعتیوں کے مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی مسودے پر پہلے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس مییں26 ویں ائینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے جہاں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت جاری ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں وہ نواز شریف کی طرف سے دیے جانے والے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سید نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو شامل ہیں۔
قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔
جاتی امرا آمد پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کا جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لے گی، جب کہ سربراہ جے یو آئی اپنی جماعت کی جانب سے تیار آئینی مسودے سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تینوں جماعتیوں کے مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی مسودے پر پہلے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس مییں26 ویں ائینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔