صدر آزادکشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے صدر آزادکشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار تنویر الیاس جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے 53 کے ایوان میں سادہ اکثریت سے 27 ووٹ لینا لازم ہیں اسوقت آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں
پاکستان تحریک انصاف کے پاس 32 نشستیں ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 12,پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس 7,آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پاس 1 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پاس ایک نشست ہے ۔
وزیراعظم کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے یوں پاکستان تحریک انصاف کو قانون ساز اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین دونوں وزیراعظم کے امیدوار ہیں جس کے باعث ابھی تک کسی ایک نام کو فائنل نہیں کیا جا سکا۔
ایوان میں عددی برتری کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس قائد ایوان منتخب ہو جائیں گے۔
متحدہ اپوزیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی, مسلم لیگ ن اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی شامل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں دھڑا بندیوں کے باعث سردار تنویر الیاس کو کافی آسانی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں