شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ساتھ چند دن قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی گئی تھی، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی، وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

شرمیلا فاروقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں