پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ آئے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ ادا کریں۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اور اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات اور درگئی کےکامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت ان شاءاللہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیا ہے کہ وہ خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے، وزیراعظم کا پیغام آج دوپہر 11:45 پہ ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا سے نشر کیا جاے گا۔