سیاسی رابطے تیز، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان

ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی اور اب دو بڑی حریف جماعتوں مسلم لیگ ن  اور  ق لیگ میں بھی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے اور یہ ملاقات آئندہ دو روز میں ہوسکتی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعرات کو ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاہم ملاقات کا دن اور وقت ابھی طے نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز نے مونس الٰہی کو فون کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں