سپین ، کینری جزائر تک پہنچنے کی کوشش میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کی اموات

 سپین کے ماتحت کینری جزائر تک پہنچنے کی کوشش میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کی اموات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  عالمی میڈیا  نے جنیوا میں مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم)کے حوالہ سے بتایا کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک کم از کم 785 افراد یورپی جزیروں تک پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ بنتی ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے افریقہ اور کینری جزیروں کے درمیان آبی گزرگاہوں میں گذشتہ ماہ کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 389 تک پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت کے حکام نے سمندر میں ڈوبنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں