سپریم کورٹ کی سیکورٹی “انصار الاسلام” نے سنبھال لی

سپریم کورٹ کی سیکورٹی “انصار الاسلام” نے سنبھال لی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کے سامنے کنٹینر لگا دیا گیا۔ اور کنٹینر سے قائیرین کے خطابات شروع۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہےکہ احتجاج سپریم کورٹ کےسامنے ہی ہوگا اور ایک سے دو بجے احتجاج کا آغاز ہوگا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے لگوائیں گے، الیکشن کمیشن یا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے اسٹیج لگ جائے تو اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کی انٹری یا بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے یہی حکمت عملی ہے۔

دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، عوام اجتماع والے مقامات سے دور رہیں،واضح رہے کہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں