سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے، انہوں نے کہا آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ آئین اس قوم اور معاشرے کیلئے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے، آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھاکہ آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتےہیں جو کل تک قید تھے، غدار قرار دیے گئے تھے، اب وہ لوگ وہاں بات کررہے ہیں اور ان کو عزت دی جارہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔