سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے آج تک برآمدکی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کےخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ بتایا جائے اب تک نیب نے کتنی ریکوری کی اورپیسا کہاں خرچ کیا گیا؟ نیب نے کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسا جمع کرایا؟
عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیےگئے پیسےکی تفصیلات بھی دینے کا حکم دیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جس حکومت یا ادارے کی خردبرد کردہ رقم ریکور ہو اسےہی دی جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لیں گے، یہ کہا جاتا ہےکہ نیب نےگزشتہ برسوں میں رکارڈ ریکوریاں کی ہیں۔