سندھ: ہر شہری کیلئے ویکسینیشن شروع کرنےکافیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے کل سے ہرشہری کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کل سےتمام لوگوں کیلئے ویکسی نیشن شروع کرے گی۔ محکمہ صحت سندھ  کے مطابق18سال سے اوپرکےشہری کورونا ویکسین کیلئےاہل ہوں گے۔

ایکسپوسینٹرمیں قائم ویکسی نیشن سینٹرکو ہفتہ بھر24 گھنٹےکھلا رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10.2 فیصد ہے۔ کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عید الفطر کے بعد کیسز بڑھ رہے ہیں۔ صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔کورونا کے سبب سندھ میں 4 ہزار854 اموات ہوئی ہیں اور3 لاکھ 3ہزار323 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں