سعودی وزیرخارجہ کی اسرائیلی حکام سے ملاقات کی خبروں کی تردید

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات خبروں کی تردید کی ہے۔ 
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے دوران ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے ملاقات کی خبریں دیکھی ہیں۔ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔‘

خیال رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سنیچر کی شام  کو نیوم میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جو ان کے علاقائی دورے کا حصہ تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں