سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارک دی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارک دی

سعوی ولی عہد نے وزیراعظم کو اپنی اولین فرصت میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی

سعودی ولی عہد کی فراخ دلانہ دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا سٹیٹ وزٹ کرنے کی دعوت دی

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیںوزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارک دی۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر پُرجوش نیک تمناﺅںاورخیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کی طرف سے تہنیت پر شکریہ ادا کیا

اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انتہائی گرمجوش اور دوستانہ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی اور بہتری کے حصول پر زبردست ہدیہ تبریک پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں