کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد سمیت 10 کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ابو ظبی روانہ نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی سے 5 افراد ابوظبی روانہ ہوگئے جب کہ سرفراز احمد اورلاہورکےتمام 10افراد کو ابوظبی کےسفرکےلیےکلیئرنس نہ مل سکی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سرفراز احمد سمیت تمام افراد ائیرپورٹ سےدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور ابوظبی روانگی تک مزیدقرنطینہ میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد 7 روز سے ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے پی سی بی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
لاہور سے تمام افراد کو بذریعہ کمرشل فلائٹس آج صبح 4 بجے ابوظبی روانہ ہونا تھا تاہم وہ بھی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث واپس ہوٹل چلے گئے ہیں۔
خیال رہےکہ ابوظبی اسپورٹس کونسل نے پاکستان سے 16 افرادکی یو اےای روانگی کے لیے پی سی بی کو خصوصی اجازت دلوائی تھی۔
پی سی بی نے تمام افراد کی کلیئرنس کے لیے ابوظبی اسپورٹس کونسل سے رابطہ کرلیا ہے