وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اپنے ساتھ لے گئے۔
عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی (جے آئی ٹی) کو فائل نہ مل سکی، جےآئی ٹی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا۔
جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس فائل نہ ملنے سے تفتیش بھی شروع نہیں ہو سکی، تفتیش کے لیے کئی بار غلام محمود ڈوگر سے فائل مانگی، ان کا جواب ہے کہ یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے تک فائل نہیں دے سکتے۔
جے آئی ٹی کے مطابق اہم دستاویزات واپس نہ کرنے پر ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر چند روز قبل ہی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔