زمان پارک پر کریک ڈاؤن کا مقصد لاشیں گرانا اور مجھے بلوچستان لے جانا تھا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ زمان پارک لاہور پر حکومتی کریک ڈاؤن کا مقصد لاشیں گرانا اور انہیں اٹھا کر بلوچستان لے جانا تھا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے کریک ڈاؤن کا مقصد الیکشن سے فرار حاصل کرنا تھا، ایک طرف مجھے الیکشن مہم سے روکا جا رہا ہے اور دوسری طرف مریم نواز ٹیکس پيئر کے پیسے پر مہم چلا رہی ہیں، ان کی پوری مدد کی جا رہی ہے، یہ الگ بات ہے کہ مریم کے جلسے میں کوئی نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان پولیس کی ٹیم عدالتی احکامات پر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ چکی تھی تاہم آج بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں