روس کا یوکرین کے اہم ساحلی شہر اوڈیسا پر ڈرون حملہ، مختلف مقامات پر نقصان

یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روسی ڈرونز نے سٹریٹیجک اعتبار سے اہم ساحلی شہر اوڈیسا کو نشانہ بنایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کی علی الصبح روسی ڈرونز کے حملے میں شہر کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے نقصان کی تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے کے بعد یوکرین کی فضائیہ کسی بھی دوسرے ممکنہ حملے کی جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں