رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ

فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ منصوبے میں عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا، یہ 25 ارب نہیں بلکہ 40 ارب روپے سے زائد کا اسکینڈل ہے جس کی انکوائری ہو چکی، اب گرفتاریاں باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے میں غلام سرور خان اور ذلفی بخاری کے رشتے داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایاگیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو سوچا جائے گاکہ وہ بھی معاونت کررہے ہیں، (ن) لیگ اس کرپٹ نظام میں حصے دار نہیں بننا چاہتی، آزاد اورشفاف الیکشن ہی واحد حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں