رمضان میں بلاتعطل گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کیجانب سے اہم اقدامات کا اعلان

لاہور: سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلئے بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

اس حوالے سے سحر و افطار کے اوقات میں فُل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصاً رات 2:30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور  پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمز  تشکیل دیے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

سوئی ناردرن کی جانب سے صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں