راؤ سردار کا تبادلہ، فیصل شاہکار پنجاب کے نئے آئی جی تعینات

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے قبل 22 گریڈ کے افسر فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا جبکہ سردار علی خان کو پاکستان ریلوے پولیس میں آئی جی تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل شاہکار، پاکستان ریلوے پولیس میں بطور آئی جی خدمات انجام دے ہے ہیں، انہیں پنجاب کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق 22 گریڈ کے افسر راؤ سردار علی خان کا تبادلہ کرکے انہیں پاکستان ریلوے پولیس میں آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

فیصل شاہکار پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں، ان کا تعلق سولہویں کامن سے ہے، فیصل شاہکار نے 1988 میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔

فیصل شاہکار ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس افسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

اسی طرح فیصل شاہکار تین بار اقوام متحدہ مشن پر بوسنیا اور لائبریریا سمیت دیگر ممالک میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔

وہ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ اور گوجرانوالہ میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

فیصل شاہکار اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔

وہ ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ کے عہدے پر بھی دو برس تعینات رہے ہیں۔

فیصل شاہکار نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں۔

فیصل شاہکار ان دنوں وفاق میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

فیصل شاہکار کو ملکی و عالمی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

فیصل شاہکار کا شمار پاکستان پولیس کے انتہائی پیشہ وارانہ، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں