ذاتی معالجین کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کی اجازت دی جائے:عمران خان کی ہائی کورٹ میں درخواست

بانی پی ٹی آئی نے طبی معائنے کے لیے درخواست دائر کر دی

ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے، درخواست میں استدعا

درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی

بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی:درخواست

ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی چیئرمین کے معائنہ کی اجازت دی جائے، درخواست میں استدعا ذاتی معالجین کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کی اجازت دی جائے، درخواست

اپنا تبصرہ بھیجیں