خواہش تھی صدر، چیف الیکشن کمشنر اور میں متفقہ تاریخ دیتے: گورنرکے پی

گورنر  خیبر پختونخوا (کے پی) غلام علی کا کہنا ہے کہ  صدر   نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا، خواہش تھی کہ  صدر، چیف الیکشن کمشنر  اور میں متفقہ تاریخ دیتے۔

ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ صدر مملکت، چیف الیکشن کمشنر اور میں ایک متفقہ تاریخ دیتے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ  صدرعارف علوی سے رابطہ بھی کیا تھا، صدر نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجوزہ تاریخ میں دوں گا، عدالتی فیصلے کے تناظر میں جو بھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کرادیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پرنسپل سیکرٹری کے نام الیکشن کمیشن کا لیٹر  رات 8 بجے موصول ہوا، سیکرٹری چھٹی پر ہے، پیرکے روز  آ کر خود خط کھولےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں