وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان کردیا
وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہاہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہیں گی۔