حکومت نے آئی ایس آئی کوپبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا

وفاقی حکومت نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کوپبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، اہم تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں