حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہاہے، ترجمان حکومت پنجاب

وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہاہے، ‏آج سندھ سے آنے والا قافلہ کراچی سے براستہ حیدر آباد، سکھر، ملتان سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا، عمران خان جی ٹی روڈ پر موجود شہروں اور قصبوں کی عوام کو موبلائز کریں گے۔

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ، کل وزیر آباد، بدھ کو گجرات پہنچیں گے، جمعرات کو جہلم اور کھاریاں، جمعہ کو گوجر خان سےاسلام آباد جائیں گے، اگلے مرحلے میں ‏بدھ کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز اضلاع سے قافلے اپنا سفر شروع کریں گے، بدھ یا جمعرات کو جنوبی پنجاب کے قافلے سندھ کے قافلوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏جمعرات کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے قافلے روانہ ہوں گے، آخری مرحلے میں پورے پاکستان سے قافلے جمعہ کے دن اسلام آباد کی جانب چلیں گے۔

اس سے قبل انہوں نے گزشتہ روز حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں