جیت کا جشن مناکر بھی ہار گئیں ہندوستانی خاتون ٹیم، برسوں بعد دیکھنے کو ملا آخری گیند پر ایسا ڈرامہ

INDW vs AUSW: آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ونڈے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دھڑکنیں روک دینے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رن بنانے تھے۔ آخری گیند پر کیری کیچ آوٹ ہوگئیں۔ ٹیم انڈیا کی کھلاڑی جیت کا جشن منانے لگیں، لیکن تیسرے امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ آخری گیند پر آسٹریلیا نے 2 رن بناکر میچ جیت لیا

میلبورن: آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ونڈے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دھڑکنیں روک دینے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے 13 رن بنانے تھے۔ آخری گیند پر کیری کیچ آوٹ ہوگئیں۔ ٹیم انڈیا کی کھلاڑی جیت کا جشن منانے لگیں، لیکن تیسرے امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ آخری گیند پر آسٹریلیا نے 2 رن بناکر میچ جیت لیا۔ حالانکہ نو بال کو لے کر تنازعہ بھی ہوا۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ بیتھ مونی نے ناٹ آوٹ 125 رن بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 274 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی یہ ونڈے میں مسلسل 26 ویں جیت ہے۔ ٹیم 4 سال سے میچ نہیں ہاری ہے

دف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے 52 رن پر 4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد بیتھ مونی (125 ناٹ آوٹ) اور تاہلیہ میک گرا (74 رن) نے پانچویں وکٹ کے لئے 126 رن جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ میک گرا کو آف اسپنر دیپتی شرما نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد مونی اور نکولا کیری (39 رن ناٹ آوٹ) نے 97 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ آسٹریلیا کو آخری 5 اوور میں 46 رن بنانے تھ

مندھانا نے کھیلی شاندار اننگ

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے کھیلنے اتری ہندوستانی ٹیم کو بائیں ہاتھ کی بلے بازی اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما (22 رن) نے اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 74 رن جوڑے۔ اسمرتی مندھانا نے 94 گیندوں پر 86 رن بنائے۔ 11 چوکے لگائے۔ حالانکہ اس کے بعدٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 5 وکٹ پر 199 رن ہوگیا۔ حالانکہ شیفالی ایک بار پھر بڑی اننگ نہیں کھیل سکیں۔ رچا گھوش نے 44 رن بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں