پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لاہور کے نجی اسپتال میں 3 روز سے زیر علاج تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
جہانگیر ترین بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں،انہیں معدے کے السر کی شکایت بھی ہوئی تھی۔