جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ گروپ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جنوبی لبنان میں کشیدگی کے جلو میں آج پیر کو کے نیوز کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حیفا پر مزید میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان سے حیفا کی طرف داغے جانے والے ایک میزائل کا سراغ لگایا جوآبادی سے دور علاقے میں گرا ہے جب کہ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے پہلے ہمارے نامہ نگار نے جنوبی لبنان کے علاقے مرکبا میں حزب اللہ کے ارکان اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی اطلاع دی تھی۔ ہمارے نمائندے نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ارکان نے لبنونہ اور خل التفاح سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کوششوں کو بھی پسپا کیا۔ اس نے جھڑپوں کے بعد جاری کردہ ایک بیان دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں ’دشمن‘ فوجیوں کامقابلہ کیا ہے۔
جنوبی مضافاتی علاقوں میں محتاط پرسکون کے چند گھنٹے بعد ایک اسرائیلی اہلکار نے اس بات کی تردید کی کہ بیروت پر اسرائیلی حملے روکنے کے لیے سیاسی سطح پر کوئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ سارا لبنان اسرائیلی فوج کا فوجی ہدف ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ تردید عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے تین روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون ہر بات چیت کےبعد دوران لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے بند کردیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حیفا کے جنوب میں بنیامینیا کے قریب ایک فوجی اڈے پر جنوبی لبنان سےلانچ کئے گئے ایک ڈرون کے حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
اس سے پہلے العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے شمالی اسرائیل میں حیفا کے جنوب میں واقع بنیامینیا اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی، جس میں 4 افراد ہلاک اور 67 دیگر زخمی ہونے کی خبریں آئی تھیں۔
حیفا کے آسمان پر دھماکوں کے نتیجے میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیل میں آئرن ڈوم نے جنوبی لبنان سے حیفا پر پر داغے گئے متعدد راکٹوں کو مار گرایا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 100 ارکان کو ہلاک کرنے اور زیر زمین فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 146 ویں ڈویژن کی فورسز کو ناہموار اور پہاڑی علاقوں میں درجنوں سرنگیں ملی ہیں جو زیر زمین انفراسٹرکچر، جنگی کمپلیکس اور حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے مقامات کی طرف لے جاتی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی سرنگ کی تصاویر دکھائیں اور تنظیم کے 60 ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔