لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔
محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جےآئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایک جے آئی ٹی کی کنونیر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود ہوں گی، ان کی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جےآئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویرکریں گے جو مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں درج مقدمات کی تفتیشں کرے گی جب کہ چوتھی جے آئی ٹی ایس پی عبد الحنان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو گلبرگ میں درج دوسرے مقدمے کی تفتیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک جے آئی ٹی ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔
9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کےکیسز کی تفتیش کےلیے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔