جرمنی کا پاکستان کو 120 ملین یورو دینے کا وعدہ

جرمنی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 120 ملین یورو دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

جرمنی کے شہر برلن میں ‘پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ’ کے موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے جرمنی کی وفاقی وزارت اقتصادی تعاون کے ایک وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کلائمیٹ ایڈاپٹیشن اور مٹیگیشن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

ملاقات میں گفتگو 3 اہم موضوعات پر مرکوز تھی جس میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی دھچکوں کا سامنا کرنے والے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام کو وسعت دینا شامل تھا۔

جرمن وزیر اقتصادی تعاون اور ترقی سوینجا شولز نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ جرمنی ان اقدامات میں تعاون کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ یورو کی امداد فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں