راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
منگل کی شام احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج کے ہسپتال منتقل ہونے کے بعد ریفرنس کی سماعت بدھ کی صبح تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے دوران بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بند کیا گیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی ائی کا بیان کل صبح قلم بند کیا جائے گا
بدھ کو ملزمان کی جانب سے گواہان صفائی کی لسٹ بھی عدالت پیش کی جائے گی۔
عدالت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی ائی کو 27،بشری بی بی کو 25سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا.
ملزمان کی جانب سے حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے مسترد کردی.
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے کہا کہ آپ نے ہمارا حق دفاع ختم کیا، میں گواہوں پر خود جرح کرنا چاہتا تھا. میری گزارش ہے کہ ہمارا حق جرح بحال کیا جائے. جج صاحب کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے
جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں،
ہمارے پاس توشہ خانہ تحائف کی اصل قیمت آئی ہے، ہم نے اس لیے جرح کرنی تھی. میں نے جھوٹے گواہوں کو ایکسپوز کرنا تھا،مجھے موقع ملنا چاہیے تھا کہ اپنا دفاع کرسکوں
آپ نے جلدی جلدی میں سب کچھ کیا، میرے اوپر جو الزام ہے میرے خلاف جھوٹے گواہوں کو پیش کیا گیا
سابق وزیر اعظم پر الزام لگایا گیا اس نے آفس بوائے کے ذریعے اربوں کی کرپشن کی
میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اس کو ذلیل کیا جارہا ہے. میری بیوی کو توشہ خانہ کیس میں زبردستی گھسیٹا گیا.
جس تیز رفتاری سے ٹرائل ہورہے ہیں لگتا ہے سارے فیصلے آج ہونے ہیں.
میں بار بار کہہ رہا ہوں میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں. وزیر اعظم ہاوس کے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے جھوٹ بلوایا گیا.
اڈیالہ جیل میں عمران خان صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جو مشکل میں کھڑا رہتا ہے وہی اصل وفادار ہوتا ہےلیکن اس کے ساتھ بہت زیادتی کر دی گئی ہے
شاہ محمود قریشی جس طرح کھڑا رہا میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چوہدری پرویز الٰہی کو مان گیا ہوں، شیخ رشید کا سنا ہے وہ بستر سے باہر نہیں نکلتا
وزیراعظم ہاوس سے سائفر کس طرح چوری ہوا، صحافی کا سوال
مجھے ایک اے ڈی سی پر شک ہے جس نے سائفر چوری کیا، بانی پی ٹی آئی
اے ڈی سی کا نام بتانا پسند کریں گے، سوال
اے ڈی سی سمیت تین لوگوں پر شک ہے نام اس لئے نہیں لوں گا کیونکہ صرف شک تھا، بانی پی ٹی آئی کا جواب
سائفر کیس کی انکوائری پر جب جنرل طارق پیچھے ہٹ گیا تو سب کو پتا چل گیا کہ اس کے پیچھے کون ہے،
ڈونلڈ لو کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو ہٹاو اس میں ثبوت کی کیا ضرورت ہے، سائفر کی انکوائری ہوتی تو سب کچھ سامنے آجاتا
آپ نے کہا آئی ایس آئی نے آپ کی حکومت کیخلاف پلاٹ تیار کیا، جرنل فیض آئی ایس آئی کا چیف تھا اسکا نام کیوں نہیں لیتے، صحافی کا سوال
جنرل فیض کو جب عہدے سے ہٹایا گیا تو ان سب نے مٹھائیاں بانٹی مبارکبادیں دیں.