توشہ خانہ کیس: وارنٹ منسوخی کی پٹیشن مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا، انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کچھ دیربعد عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست کو رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کے لیے مقررکیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا اعتراض

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے، جس معاملے پر ہائیکورٹ پہلے فیصلہ کرچکی اسے دوبارہ کیسے سن سکتی ہے؟

واضح رہےکہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں