توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا، 10 سال کیلئے نا اہل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید کی سزا سنادی گئی

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا

احتساب عدالت نے دونوں ملزمان پر 787 ملین جرمانہ بھی عائد کیا ہے، عدالت کی جانب سے سزا کے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر بشری بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں