ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے۔
تہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعہ سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں۔