ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 5.6 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق ترک صبے ملاتیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6  ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 6.96 کلومیٹر تھی۔

ترک ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ملاتیا میں فیکٹری گرگئی جس کے ملبے تلے دب پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 69 افراد زخمی ہوگئے۔

ترک ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں